فلسطینیوں کا اسلامی اور عربی ممالک سے صیہونی سفارتخانے بند کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اسلامی اور عربی ممالک سے حد اقل مطالبہ یہ ہے کہ وہ اسرائیل کی جعلی اور ناجائز حکومت کے سفارتخانوں کو بند کرکے فلسطینیوں کے ساتھ عملی ہمدردی کا اظہار کریں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۸۷
تاریخ اشاعت: 17:26 - May 15, 2021

فلسطینیوں کا اسلامی اور عربی ممالک سے اسرائیلی سفارتخانے بند کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبدللہیان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اسلامی اور عربی ممالک سے حد اقل مطالبہ یہ ہے کہ وہ اسرائیل کی جعلی اور ناجائز حکومت کے سفارتخانوں کو بند کرکے فلسطینیوں کے ساتھ عملی ہمدردی کا اظہار کریں۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارت اور بحرین کو فوری طور پراسرائیل کے ساتھ  اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اس وقت مسلم ممالک کی عملی حمایت کی ضرورت ہے۔ عرب اور اسلامی ممالک کو ایران کی طرح فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے اور اسرائیلی سفارتخانوں کوفوری طور پر بند کردینا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں