16 October 2024

قدس فورس کے سربراہ کی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو

سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اساعیل قاآنی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگومیں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۹۲
تاریخ اشاعت: 1:42 - May 17, 2021

قدس فورس کے سربراہ کی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی فلسطین الآن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اساعیل قاآنی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگومیں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی نے فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی کے جنرل سکریٹری زاد النخالہ کے ساتھ گفتگو میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا۔ جنرل قاآنی نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ بھی فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ جنرل قاآنی نے اسرائیل بربریت اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی تنظیموں کی استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی شکست یقینی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے باہمی گفتگو میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف نبرد کمت مسلمہ اور فرزندان توحید کی نبرد ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں