مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے معاملے پر امریکہ کے دہرے معیار پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چینی وزیرخارجہ نے کی جبکہ ارکان کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ خون ریز تشدد کوفوری روکا جائے، جنگ علاقے کو بےقابو سکیورٹی اورانسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے لہذا اسرائیل فسلطین جنگ فوری بند ہونی چاہیے۔ اس دوران چین نے امریکہ کے دوہرے معیار پر آڑے ہاتھوں لیا اور بیان میں کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے بارے میں 'ایک آواز' کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے لہذا واشنگٹن سے مطالبہ ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔چین کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ امریکہ نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اورسخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔