مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے فلسطین کی صورت حال پر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جنرل اسمبلی کا اجلاس 20مئی بروز جمعرات صبح دس بجے طلب کیا گيا ہے۔ اجلاس الجیریا اور نائجر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے صدر وولکن بوزکیر نے اجلاس بلانے کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے، شہداء میں 58 بچے اور 34 خواتین بھی شامل ہیں۔