مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ اور بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک پہنچ گئے، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تیونس کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہے۔ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔