16 October 2024

فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ اور بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۱۲
تاریخ اشاعت: 12:26 - May 20, 2021

فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیل کے ظالمانہ اور بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک پہنچ گئے، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تیونس کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہے۔ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں