16 October 2024

ایران اورافغانستان کے درمیان ریل رابطہ قانونی ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے مسودے کو منظور کرکے ایران اور افغانستان کے درمیان ریلوے رابطے کو قانونی قراردیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۵۸
تاریخ اشاعت: 1:12 - June 01, 2021

ایران اورافغانستان کے درمیان ریل رابطہ قانونی ہوگیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے مسودے کو منظور کرکے  ایران اور افغانستان کے درمیان ریلوے رابطے کو قانونی حیثیت دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور افغانستان کے درمیان ریل  رابطے کے مسودے کے حق میں 178 نمائندوں نے ووٹ دیا جبکہ 2 نے مخالفت کی اور 2 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ مہر کی رپورٹ کے مطابق خواف و ہرات ریلوے لائن کا افتتاح گذشتہ سال ایران کے صدر حسن روحانی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں