02 February 2025

صدارتی امیدواروں کوعوام کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ بات کرنے کی سفارش

اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے سکریٹری نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کو سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی امیدواروں کو انتخاباتی تبلیغات کے دوران عوام کے ساتھ ایمانداری اور سچائی کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۶۰
تاریخ اشاعت: 17:18 - June 02, 2021

صدارتی امیدواروں کوعوام کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ بات کرنے کی سفارشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے سکریٹری نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کو سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی امیدواروں کو انتخاباتی تبلیغات کے دوران عوام کے ساتھ ایمانداری اور سچائی کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔

آیت اللہ جنتی نے صدارتی امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنے پروگرامز ، اپنے نظریات اور خیالات کا بھر پور اظہار کریں لیکن جو بھی پروگرامز اور خیالات ہوں ان کی بنیاد ایمانداری اور صداقت پر ہونی چاہیے۔

گارڈین کونسل کے سکریٹری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہمیشہ قانونی بنیادوں پر گارڈین کونسل کی حمایت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے میدان میں موجود امیدوار اپنے اپنے نظریات اور پروگرامز عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں اور ہماری انھیں یہی سفارش ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ایمانداری اور صداقت کی بنیاد پر بات کریں ۔ انھوں نے کہا کہ عوام  کو اقتصادی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار کو عوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔  

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں