اپ ڈیٹ: 04 August 2021 - 19:45
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک مجاہد نے فلسطینیوں کی بھر پور اور بے لوث حمایت کرنے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۸۵
تاریخ اشاعت: 16:12 - June 12, 2021

فلسطینی مجاہد کا فلسطینیوں کی حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کےایک مجاہد نے فلسطینیوں کی بھر پور اور بے لوث حمایت کرنے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک مجاہد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر ان کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی فلسطین کے سلسلے میں کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فلسطینی مجاہد نے کہا کہ " قاسم " میزائل شہید قاسم سلیمانی کے نام سےمزین ہے ۔ فلسطینی مجاہد نے ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں