مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کےایک مجاہد نے فلسطینیوں کی بھر پور اور بے لوث حمایت کرنے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک مجاہد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی طرف سے فلسطین کی حمایت پر ان کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی فلسطین کے سلسلے میں کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فلسطینی مجاہد نے کہا کہ " قاسم " میزائل شہید قاسم سلیمانی کے نام سےمزین ہے ۔ فلسطینی مجاہد نے ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔