16 October 2024

شیطانی طاقتوں کے زیر اثر ذرائع ابلاغ کا ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردار

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر عوام سے براہ راست خطاب کے آغاز میں فرمایا: جو ذرائع ابلاغ شیطان اور عالمی سامراجی طاقتوں کے کنٹرول میں ہیں وہ ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۱۰
تاریخ اشاعت: 14:26 - June 17, 2021

شیطانی طاقتوں کے زیر اثر ذرائع ابلاغ کا ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر عوام سے  براہ راست خطاب کے آغاز میں فرمایا: جو ذرائع ابلاغ شیطان اور عالمی سامراجی طاقتوں کے کنٹرول میں ہیں وہ ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ کرامت اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی ان ایام  اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی مجاورت کے فیوض و برکات سے ایرانی عوام کو بہرہ مند فرمائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان شاء اللہ ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور اور بڑے پیمانے پر شرکت کرکے اصلح اور بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی نظام جمہوریت اور اسلامیت کی دو بنیادوں پر استوار ہے اور جمہوریت عوام کی بھر پور مشارکت سے محقق ہوتی ہے لہذا عوام کو انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اپنے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ کے محقق ہونے کے لئے اسلامیت اور جمہوریت کے دو پہلوؤں کے محقق ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہی وجہ ہے کہ دنیا میں شیطانی طاقتوں کے تمام ذرائع ابلاغ اور مراکز خاص طور پر ایران کے انتخابات کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ ایران کے انتخابات جمہوریت کا مظہر ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن ، ایران کے جمہوری انتخابات کو تخریب کرکے انتخابات کی شان و شوکت کو کمرنگ کرنے کی تلاش و کوش کررہا ہے لیکن دشمن کی سازشوں اور کوششوں کے باوجود ایران میں تمام انتخابات ہمیشہ مقررہ وقت پر منعقد ہوئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے انتخابات کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے انتخابات کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور ان کے اتحادی  ذرائع ابلاغ اور مراکز کی گھناؤنی سازشیں کئی مہینوں سے جاری ہیں ۔ لیکن ایرانی عوام انتخابات میں بڑے پیمانے اور وسیع پیمانے  پر شرکت کرکے ان کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی شرکت کو عمل صالح قراردیتے ہوئے فرمایا: اس عمل صالح سے دین اسلام  کے دشمن ناراض ہوتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ایران اور اسلامی نظام کی قدرت اور طاقت کا مظہر ہے اور انتخاات میں ایرانی قوم کو اپنی طاقت اور قدرت کا بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور اصلح اور بہتر شخص کے ہاتھ میں ملک کی بھاگ ڈور سونپنی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں