سیف القدس جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا

فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے 12 روزہ سیف القدس جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا۔
خبر کا کوڈ: 4714
تاریخ اشاعت: 17 June 2021 - 19:06 - 08September 2642

سیف القدس جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الآن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل  زیاد نخالہ نے  12 روزہ سیف القدس جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ  12 روزہ جنگ نے غاصب صہیونی حکومت کی بزدلی کو ثابت کردیا۔

زیاد نخالہ نے مزید کہا کہ  اسلامی مزاحمت نے 12 روزہ جنگ کے دوران دشمن سے اپنی طاقت اور قدرت کا لوہا منوا لیا ۔ دشمن کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی کامیابی کو کمرنگ بنانے کی تلاش و کوشش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت پہلے کی نسبت بہت زیاد قوی اور مضبوط ہوگئی ہے اور اسرائيل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ادھر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس  کے محلہ سلوان میں فلسطینی جوانوں اور اسرائیل فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئي ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً