اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۲۰
تاریخ اشاعت: 19:53 - June 19, 2021

روسی صدر پوتین کی ایران کے نو منتخب صدر جناب رئیسی کو مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں روسی سفارتخانہ نے اسپوٹنک کو بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے صدر پوتین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں دل کي گہرائی سے آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روس اور ایران کے باہمی تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں ۔روس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ روس اور ایران کا عالمی سطح پر بھی تعاون اچھا ہے جس کا سلسلہ جاری رہےگا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں