اپ ڈیٹ: 02 August 2021 - 23:37
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ایران کا صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۲۳
تاریخ اشاعت: 14:58 - June 20, 2021

سید حسن نصر اللہ کا آیت اللہ رئیسی کے نام تہنیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ایران کا صدر منتخب  ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس حساس مرحلے میں ایران کا صدر منتخب ہونے پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آپ کی کامیابی سے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں  ایرانی قوم اورعلاقائی اقوام کے حوصلے بلند اور امیدیں زندہ ہوگئی ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی مزآحمتی محاذ اور حریت پسند آپ کو اپنا قوی اور مضبوط پشتپناہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سمیت کئی عالمی رہنما مبارکباد پیش کرچکے ہیں، جن میں عراق کے صدر برہم صالح اور وزير اعظم مصطفی الکاظمی، شام کے صدر بشار اسد، پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ، پاکستان سینیٹ کے چیئر مین محمد صادق سنجرانی ، شام کے صدر بشار اسد ،لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور فلسطینی تنظیموں کے سربراہان شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں