اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کو جواب دینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنی پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں عالمی برادری کو جواب دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۲۸
تاریخ اشاعت: 15:46 - June 21, 2021

امریکہ کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کو جواب دینا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں اور نامہ نگاروں کی موجودگی میں اپنی پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں عالمی برادری کو جواب دینا چاہیے۔

آیران نئے صدر نے امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت پر ایرانی عوام اور مؤمنین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے 18 جون کو دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں اور نفسیاتی جنگ کو ناکام بناتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میں ایران کے غیور ، بہادر اور انقلابی عوام کی مدد سے موجودہ صورتحال کو عوام کے مفادات میں بدلنے کی تلاش و کوشش کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سمیت کئی عالمی معاہدوں کو نقض کیا ہے لہذآ امریکہ کو اپنی خلاف ورزیوں اور ایرانی عوام کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیوں کے بارے میں عالمی برادری کو جواب دینا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں