02 February 2025

ونزوئلا کے صدر کی ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر گفتگو

ونزوئلا کے صدر نکلس میڈورو نے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر دوطرفہ اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۴۲
تاریخ اشاعت: 15:35 - June 24, 2021

ونزوئلا کے صدر کی ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا کے صدرنکلس میڈورو نے اپنے ٹوئیٹر پیج پراعلان کیا ہے کہ انھوں نے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر دوطرفہ اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ونزوئلا کے صدر نے ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ میں نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ونزوئلا کے صدر نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے سامراجی طاقتوں کے خلاف مشترکہ جد و جہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ونزئلا کے صدر نے اس سے قبل اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ایران کے نئے صدر کو مبارکباد بھی پیش کی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں