وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا

پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا۔
خبر کا کوڈ: 4752
تاریخ اشاعت: 27 June 2021 - 15:31 - 18September 2642

وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اسلام آباد میں نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، فیسٹیول میں نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں ںے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً