02 February 2025

ایران طویل مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران طویل مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۵۳
تاریخ اشاعت: 15:49 - June 27, 2021

ایران طویل مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ویانا میں جاری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نامحدود مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔ خطیب زادہ نے کہا کہ فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ اسے ٹرمپ کی میراث کو ترک کرنا ہے یا جاری رکھنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نابود کرنے کی بھر پور کوشش کی جبکہ ایران نے اس معاہدے پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بچانے کی بھی کوشش کی۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کا معاہدے پر یقین ہے لیکن فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے کہ اسے سابق صدر ٹرمپ کی میراث کو ترک کرکے معاہدے میں واپس آنا ہےیا نہیں۔ ایران نامحدود مدت تک مذاکرات کو جاری نہیں رکھےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں