برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کورونا وائرس میں مبتلا
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نِک کارٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اور وزیر دفاع کو احتیاطی قرنطینہ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے گزشتہ جمعرات کوسینئر عسکری قیادت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
