اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
جنرل یحیی سریع:

یمنی فورسز کا بدر 1 نامی 2 بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے دوفوجی اڈوں پر حملہ

یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے سعودیہ کے دوفوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۶۸
تاریخ اشاعت: 10:38 - June 30, 2021

یمنی فورسز کا بدر 1 نامی 2 بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے دوفوجی اڈوں پر حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے  سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں بدر 1 نامی دو بیلسٹک میزائلوں سے سعودیہ کے دوفوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحن الجن اور تیسرے عسکری علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو  بدر ایک نامی 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا ہے جس کے نتیجے میں کئي درجن سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ہلاک اور زخمیوں میں کئی فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانا اور تباہ کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں