16 October 2024

قائد معظم انقلاب اسلامی نے شام کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کے پیغام کا شکریہ ادا کیا

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کے پیغام کی تعریف اور شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۱۴
تاریخ اشاعت: 17:58 - July 12, 2021

قائد معظم انقلاب اسلامی نے شام کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کے پیغام کا شکریہ ادا کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے خبر چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کے پیغام کی تعریف اورشکریہ ادا کیا ہے۔

شام کے کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کی کثیر تعداد نے اپنے پیغام میں فلسطین کی 12 روزہ جنگ میں فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کی اسرائیل پر تاریخی فتح پر قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کی طرف سے فلسطینی عوام کی  بے لوث  حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا ، قائد معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے بین الاقوامی رابطہ کے معاون حجۃ الاسلام محسن قمی نے فلسطین اور ایران دوستی کے سربراہ جناب محمد بحیصی کے نام پیغام میں رہبر معظم کی طرف سے شکریہ اور سپاس کو ابلاغ کرتے ہوئے لکھا کہ سیف القدس جنگ اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی طاقت اور قدرت کا ایک معمولی جلوہ تھا۔

حجۃ الاسلام محسن قمی نے خط میں مزید لکھا کہ فلسطینی عوام نے باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مسجد الاقصی کا دفاع کرکے اپنی استقامت اور پائداری کا شاندار ثبوت فراہم کیا اورثابت کردیا کہ اسرائیلی کی جعلی اور غاصب حکومت کا زوال قریب پہنچ گيا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں