16 October 2024

تہران میں کل افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز بدھ ماہرین اور یونیورسٹیوں کے بعض اساتید کی موجودگی میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۲۱
تاریخ اشاعت: 17:22 - July 13, 2021

تہران میں کل افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل  بروز بدھ ماہرین اور یونیورسٹیوں کے بعض اساتید کی موجودگی میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تہران میں مقامی وقت کے مطابق بعد از ظہر 14 بجے سے 16 بجے تک منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں افغانستان کی قومی کانگرس پارٹی کے سربراہ اور افغان پارلیمنٹ کے سابق رکن پدرام عبداللطیف بھی شرکت کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی جنوب ایشیاء کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید روسل موسوی بھی شرکت کریں گے ۔ دیگر ماہرین اور اساتید میں جناب محمد حسن جعفری، ڈاکٹر سید رضا صدر الحسینی ، ڈاکٹر منیرہ راہ نجات ۔ ڈاکٹر محمود مہدوی ، ڈاکٹر سمیہ مرونی، ڈاکٹر سید لطف اللہ جلالی، جناب محمد عارف ، ڈاکٹر حسین جعفری اور جناب سعید قدیری شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں