ایران کے نئے صدر کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۲۹
تاریخ اشاعت: 17:50 - July 15, 2021

ایران کے نئے صدر کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کےعزم کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے آذربائیجان اور ایران کے دوستانہ ، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  تاریخی اور ثقافتی  بنیادوں پر استوار ہیں۔ ایران کے نئے صدر نے آذربائیجان کی ارضی سالمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اندرونی ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے اور خطے میں پائیدار امن و صلح کے سلسلے میں مشترکہ تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں