16 October 2024

تہران میں کل " افغانستان میں پائدار امن و صلح کے عنواں سے " اجلاس منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مجمع جہانی بیداری اسلامی کی جانب سے " افغانستان میں پائدار امن و صلح کے عنواں سے" کل ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۴۰
تاریخ اشاعت: 17:45 - July 18, 2021

تہران میں کل مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں مجمع جہانی بیداری اسلامی کی جانب سے " افغانستان میں پائدار امن و صلح کے عنواں سے" کل ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس سے مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سربراہ اور قائد معظم انقلاب اسلامی کے عالمی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی کی شرکت اور خطاب بھی متوقع ہے۔ مجمع جہانی بیداری اسلامی کے معاون حسین اکبری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں چين، روس، قزاقستان اور بعض دیگر ماملک سے 40 اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح ہمسایہ ممالک کے لئے اہم ہے اور امریکہ نے گذشتہ 20 برسوں میں افغانستان میں صرف دہشت گردی اور ناامنی کو فروغ دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں