مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی میں فائرنگ کرکے 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد منیر التمیمی کو شہید کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کے دن 17 سالہ فلسطین نوجوان رام اللہ کے گاؤں نبی صالح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگیا ہے۔