مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آج سہ پہر کو ایران کے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات ایرانی پارلیمنٹ کی سابقہ عمارت میں طے پائی ہے۔ اس ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران کے نئے صدرآیت اللہ سید ابراہیم 5 اگست بروز جمعرات کو صدارتی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔