ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے آج نئے صدر جناب رئیسی سے ملاقات کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آج سہ پہر کو ایران کے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 4874
تاریخ اشاعت: 27 July 2021 - 23:35 - 19October 2642

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے آج نئے صدر جناب رئیسی سے ملاقات کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آج سہ پہر کو ایران کے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات ایرانی پارلیمنٹ کی سابقہ عمارت میں طے پائی ہے۔ اس ملاقات میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران کے نئے صدرآیت اللہ سید ابراہیم 5 اگست بروز جمعرات کو صدارتی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں