اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 270 فلسطینی زخمی
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں بھی چلائیں جس سے 270 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زیادہ تر افراد آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے، تقریباً 50 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
