اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں 73 ممالک کے عہدیدار شرکت کریں گے

ایرانی پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۹۷
تاریخ اشاعت: 23:21 - August 02, 2021

ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں 73 ممالک کے عہدیدار شرکت کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی سربراہ کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں صدر رئیسی کی تقرری کی تقریب کل صبح حسینیہ امام خمینی(رہ)  میں منعقد ہوگی اور اس کے بعد ایران کے بنیادی آئین کی شق 121 کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، گارڈین کونسل کے ارکان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر موجود ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔

سید نظآم الدین موسوی نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں