طالبان کا طاقت کے زور سے افغانستان پر قبضہ کرنے سے لاقانونیت جنم لےگی

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان پر طاقت کے زور سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت جنم لے گی۔
خبر کا کوڈ: 4903
تاریخ اشاعت: 04 August 2021 - 19:36 - 26October 2642

طالبان کا طاقت کے زور سے افغانستان پر قبضہ کرنے سے لاقانونیت جنم لےگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے طاقت سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت جنم لے گی۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی، انہیں عالمی برادری کا تعاون حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان خود بھی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں لاقانونیت نہیں ہونے دینا چاہتے۔

امریکی مندوب کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں نے امن کے موقع کا فوری فائدہ نہیں اٹھایا۔

امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، فریقین کو ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً