02 February 2025

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد مخبر کو نائب صدر مقرر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک حکم میں محمد مخبر کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۱۶
تاریخ اشاعت: 18:14 - August 08, 2021

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے محمد مخبر کو نائب صدر مقرر کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک حکم میں محمد مخبر کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد مخبـر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سن 1386 ہجری شمسی میں فرمان امام خمینی (رہ ) کی انتظامی و اجرائی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔محمد مخبر  نے بین الاقوامی قانون میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ محمد مخبر صوبہ خوزستان کے شہر دزفول میں پیدا ہوئے اور وہ اس شہر میں متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں  محمد مخـبر رہبر معظم کے حکم سے سن 1386 ہجری شمسی سے لیکر اب تک  فرمان امام خمینی اجرائی کمیٹی کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہیں۔ انھوں نے فرمان امام خمینی (رہ) کمیٹی کے تحت کئی ادارے قائم کئے جن میں برکت، احسان اور تدبیر اقتصادی ادارے شامل ہیں۔ ایران میں پہلی ویکسین"  کوایران برکت " انہی کے ادارے برکت کے زیر نظر تیار کی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں