اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صہیونیوں کو حزب اللہ لبنان کی مکمل آمادگی کا احساس ہوگیا

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے منہ توڑ جوابی حملے سے اسرائیل کو احساس ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اسرائيل کی ہر قسم کی شرارت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۲۵
تاریخ اشاعت: 17:16 - August 11, 2021

صہیونیوں کو حزب اللہ لبنان کی مکمل آمادگی کا احساس ہوگیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے منہ توڑ جوابی حملے سے اسرائیل کو احساس ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اسرائيل کی ہر قسم کی شرارت اور جارحت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ جنگ کے پیچھے نہیں ، لیکن اگر اسرائيل نے لبنان پر حملہ کیا تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے اور یہ وہی چیز ہے جسے ہم نے حالیہ دنوں میں ثابت کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر ہم جواب نہ دیتے تو اسرائیل لبنان پر مزید حملے کرتا لیکن ہم نے منہ توڑ جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ ہم اسرائیل کی ہر قسم کی شرارت اور حملے کا منہ تو ڑجواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو لبنان پر اسرائیل کے ہوائی حملوں کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے 20 سے زائد میزائل اسرائيل کی فوجی چھائؤنی اور مزارع شبعا کے اطراف میں داغے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں