02 February 2025

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد معظم کی موجودگي مجالس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور عوام کی عدم موجودگی میں مجالس عزا منعقد ہوں گي۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۳۷
تاریخ اشاعت: 18:52 - August 14, 2021

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد معظم کی موجودگي مجالس عزا کا انعقادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی اور عوام کی عدم موجودگی میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں عظیم قربانی کی یاد میں مجالس عزا منعقد ہوں گي۔

گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا وائرس کی روک تھام اور قائد معظم انقلاب اسلامی  کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں مجالس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجالس عزا کا سلسلہ محرم الحرام کی ساتویں شب سے لیکر بارہوین شب تک جاری رہےگا۔مجالس عزا کا پروگرام ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں