ایران کا افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے افغانستان کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔
خبر کا کوڈ: 4945
تاریخ اشاعت: 16 August 2021 - 18:28 - 07November 2642

ایران کا افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے افغانستان کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

علی شمخانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ  میں نے تین سال قبل افغانستان کے دورے کے دوران افغان صدر کے ساتھ  ملاقات میں امریکہ پر اعتماد نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ افغان وزیر دفاع کا دردناک بیان گذشتہ 20 سال میں افغانتسان میں امریکہ کی طرف سے ہونے  والی تباہی اور ویرانی کا نمایاں ثبوت ہے۔ شمخانی نے کہا کہ ہم گذشتہ 40 سال کی طرح افغان عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً