اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ

عرب ذرائع کے مطابق غزہ کے بعض علاقوں پر اسرائیلی فضائیہ نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۶۱
تاریخ اشاعت: 16:37 - August 22, 2021

غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پروحشیانہ بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے بعض ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے پہلے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تھیں، اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ ميں حماس کے 4 ٹھکانوں پر بمباری کی تصدیق کی ہے۔ ادھر فلسطینیم زاحتمی تنظيموں نے بھی اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں