16 October 2024

یمن میں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن ميں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۶۴
تاریخ اشاعت: 17:00 - August 22, 2021

یمن میں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ یمن ميں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں ایک ایرانی کے ہلاک ہونے کے بارے میں یمن کی مستعفی حکومت کے اہلکار کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایران کا کوئی فوجی مشیر نہیں ہے جو جارح طاقتوں کی بمباری میں ہلاک ہوا ہو ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ خود بعض یمنی خائن اپنے عوام پر بمباری کے لئے جارح اور غیر ملکی طاقتوں کی تشویق کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں