16 October 2024

قائد معظم انقلاب اسلامی کا محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نےممتاز عالم اور مفکر محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۶۵
تاریخ اشاعت: 23:49 - August 23, 2021

قائد معظم انقلاب اسلامی کا محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نےممتاز عالم اور مفکر محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

وہ ایک ممتاز عالم ، ماہرادب ، جدید مفکر ، اسلام شناس اور عدالت پسند انسان تھے۔ مرحوم نے اپنی زندگی قرآن و سنت کی اعلیٰ تعلیمات کی خدمت میں گزار دی اور اس سلسلے میں انھوں نے گرانقدر آثار یادگار کے طور پر چھوڑے ہیں ۔ مشہد مقدس میں وہ معرفت اور معنویت کے اساتید کے لئے دلگرمی اوربندگی ، اعتماد اور توکل کا مظہر تھے۔

میں مرحوم کے انتقال پر معززحکیمی خاندان، پسماندگان خاص طور پر مرحوم کے بھائی ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں