02 February 2025

امیر عبداللہیان کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۹۱
تاریخ اشاعت: 0:29 - August 31, 2021

امیر عبداللہیان کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے نئے  وزیر خارجہ جناب امید عبداللہیان کا شام کا یہ پہلا سفر ہے جہاں انھوں نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور شام کے  صدر بشار اسد سے دو طرفہ تعلقات علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ امید عبداللہیان نے اس سے قبل شام کے وزیر خاجرہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روڈمیپ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کررہے ہیں تاکہ باہمی تعاون کے ساتھ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو بھر پور مقابلہ کیا جاسکے ۔ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبادللہیان نے کہا خطے میں غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے ، امریکہ اور اسرائیل خطے میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔ اور ان کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کے مسلمانوں، عیسائيوں اور یہودیوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں