02 February 2025

ایران اور شام کا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روڈمیپ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۹۲
تاریخ اشاعت: 23:53 - August 30, 2021

ایران اور شام کا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روڈمیپ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے وزير خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران، شام کے ساتھ تمام شعبوں میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کررہے ہیں تاکہ باہمی تعاون کے ساتھ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو بھر پور مقابلہ کیا جاسکے ۔ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبادللہیان نے کہا خطے میں غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے ، امریکہ اور اسرائیل خطے میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔ اور ان کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کے مسلمانوں، عیسائيوں اور یہودیوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ گفتگو اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا ہم خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں