16 October 2024

ایران اور بھارتی وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے بھارتی وزير خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۰۷
تاریخ اشاعت: 15:20 - September 02, 2021

ایران اور بھارتی وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہے۔ ایران اور بھارت کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بات چیت کی۔ اس گفتگو میں بھارتی وزير خارجہ نے ایک بار پھر ایرانی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونون ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ ہندوستان کی دعوت بھی دی۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کو جاری کرھنے پر تاکید کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ چاہ بہار منصوبہ پر بھی جلد از جلد عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں