اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی کوریا پرامریکی پابندیاں جنگی اقدام

شمالی کوریا نے اپنے خلاف نئی امریکی پابندیوں کو امریکا کا ایک جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۱
تاریخ اشاعت: 3:51 - February 27, 2018

شمالی کوریا پرامریکی پابندیاں جنگی اقداممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں کھیلوں کے سرمائی اولمپک مقابلوں میں دونوں حریف کوریائی ریاستوں کے کھلاڑیوں کا ایک ہی دستے میں شامل ہونا ایسی بڑی پیش رفت ہے جو شمالی اور جنوبی کوریا کے بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کا عندیہ دیتی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ امریکا نے کوریا کے خلاف جن نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے، وہ واشنگٹن کی اس سوچ کا ثبوت ہے کہ وہ دونوں کوریاؤں کے بہتر ہوتے ہوئے روابط کو دوبارہ خراب کرنا چاہتا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری خبر رساں ادارے نے لکھاہے کہ دونوں کوریائی ریاستوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی طرح تعاون کیا اور جنوبی کوریا میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد کامیاب رہا لیکن امریکا پیانگ یانگ کے خلاف نئی پابندیوں کے ساتھ جنگ کے خطرے کو ایک بار پھر جزیرہ نما کوریا پر لے آیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق سیؤل میں سرمائی اولمپک مقابلوں کی اختتامی تقریب سے کچھ ہی پہلے امریکا کی طرف سے ڈیموکریٹک پیپلز رپبلک آف کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا عائد کیا جانا ایک ایسا جارحانہ قدم ہے جسے پیانگ یانگ اپنے خلاف ایک جنگی اقدام ہی سمجھے گا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں