02 February 2025

ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پرگفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۱۷
تاریخ اشاعت: 20:25 - September 05, 2021

ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پرگفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایران سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ایرانی وزیر حسین امیر عبداللہیان نے مربوط لائحہ عمل کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ اس سے قبل ایران کےدورے کے دوران بھی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کرچکے ہیں۔ دونوں ممالک افغانستان میں پائدار امن اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کوشش کررہے ہیں ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں