مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی صدر نے اردن کے دارالحکومت میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللّٰہ دوئم سے خفیہ ملاقات کی ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے طویل ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی۔ شاہ عبداللّٰہ دوئم کے محل میں شام کا پورا وقت گزارا۔ اسرائیلی صدر نے کہا کہ اردن اہم ملک ہے، شاہ عبداللّٰہ دوئم کا علاقائی کردار انتہائی اہم ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ بعض عرب رہنماؤں کی آشکارا خیانت کی وجہ سے فلسطینی عوام کو اسرائيل کے بہیمانہ مظآلم کا سامنا ہے۔