مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔قطر کے وزیر خارجہ ایران کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چيت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ بلینکن اور دفاع لائیڈ آسٹن کی میزبانی کرچکے ہیں۔