16 October 2024

برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پرادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۵۰
تاریخ اشاعت: 15:04 - September 15, 2021

برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پرادا کرنا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں یورپی ممالک کی عہد شکنی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ برطانوی وزير خارجہ پر واضح کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا اصلی ذمہ د ار امریکہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں برطانوی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کا پرانا قرضہ فوری طور پر ادا کرنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں