مقدس دفاع نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای آج بروز پیر اسلامی انقلاب ایران کی 43 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) كے مزار پر حاضر ہوكر فاتحہ خوانی كی اور انقلاب اسلامی كے عظیم بانی كو خراج تحسین پیش كیا۔
انہوں نے اس کے بعد بہشت زہرا (س) قبرستان میں حاضر ہوکر شہیدآیت اللہ بہشتی، شہید محمد علی رجائی اور شہید محمد جواد باہنر اور انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دیگر شہدائے انقلاب کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.