16 October 2024

ایران میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی 43 سالگرہ قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 43 سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۷۴
تاریخ اشاعت: 15:07 - February 11, 2022

ایران میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی 43 سالگرہ قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران بھر میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 43 سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر مشتمل ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔

ایران کی فضائیں ,ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ ایران میں ہر سال 22 بہمن کو انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔  بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 43 ویں بہار کے موقع پر کورونا وائرس کیوجہ سے ایران بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلیا نکالی جارہی ہیں۔ دارالحکومت تہران کے بارہ راستوں سے آزادی اسکوائر کی جانب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلیوں کا اہتمام کیا گيا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں