مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ایرانی سافٹ ویئر تیار کرنے والوں کے اقدام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: سافٹ ویئر ہر ملک کے حال اور مستقبل کے لئے اہم اور حیاتی وسائل میں شمار ہوتی ہے۔ معیاری "سافٹ ویئر" کی پیداوار ملک کے لیے باعث فخر ہے۔ قائد معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں سافٹ ویئر تیار کرنے والے اداروں کے اقدام کو کامیاب اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: میں بہت ہی خوشحال ہوں اور اللہ تعالی سے اس راہ میں ان کی کامیابی اور کامرانی کی دعا کرتا ہوں۔ ان شاءاللہ ۔