برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک

برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اب تک 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5099
تاریخ اشاعت: 17 February 2022 - 14:51 - 07May 2643

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 44 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اے پی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اب تک 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق پیٹروپولس شہر کے پہاڑی علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں پہاڑ کا ایک ٹکڑا پانی کے بھاؤ میں بہہ گیا جس سے 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ شہری بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پیٹروپولس شہر میں اس سے قبل بھی متعدد بار تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً