اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کی 40 منٹ تک مقبوضہ فلسطین کے اندر پرواز

حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے نے 40 منٹ تک مقبوضہ فلسطین کے اندر 70 کلو میٹر تک پرواز کرکے اسرائيلی حکام میں ہلچل مچا دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۰۱
تاریخ اشاعت: 15:15 - February 19, 2022

حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کی 40 منٹ تک مقبوضہ فلسطین کے اندر پروازمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے نے 40 منٹ تک مقبوضہ فلسطین کے اندر 70 کلو میٹر تک پرواز کرکے اسرائيلی حکام میں ہلچل مچا دی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اس کے ڈرون طیارے نے مقبوضہ فلسطین کے اندر پرواز کی یہ پرواز 40 منٹ تک جاری رہی۔  حزب اللہ کے ڈرون طیارے نے 70 کلو میٹر مقبوضہ فلسطین کے اندر پرواز کی۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حسان ڈرون طیارہ اپنی ماموریت کو کامیابی کے ساتھ انجام دیکر اپنے مقام پر واپس پہنچ گيا ہے۔ اسرائیلی حکام نے حزب اللہ کے ڈرون طیارے کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں